Jump to content

User:محمد الطاف گوہر

From Wikipedia, the free encyclopedia

میرا نام محمد الطاف گوہر ہے ؛ میرے نزدیک ہر انسان ایک سمندر ہے جوکہ آ پنے آپ سے شناسا ہے اور اگر کوی فرد بے خبری میں شب و روز گزار رہا ہے تو وہ بھی اہم ہے۔ ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہر معاملے پر ایک ذاتی نقطہ نظر رکھتا ہو۔ انفرادی سوچ ہی اجتماعی سوچ کو جنم دیتی ہے ۔ مجھے اس بلاگ میں اپنی تحاریر کے علاوہ آپکی رائے بھی ساتھ ساتھ چاہے ہو گی ۔ میرے پسند کا موضوع انسان؛ آفاق؛ اور مشاہدات ہیں جو میں گاہے بگاہے یہاں پیش کرتا رہوں گا۔ میرا مکمل تعارف تو میری تحاریر سے جھلکنا چاہیے کیونکہ نہ تو میں پروفیشنل رائٹر ہوں اور نہ ہی یہ میرا روزگار ہے ورنہ قلم کا جھکاو اپنا تعارف خود کروا دیتا ہے۔بچپن سے مظاہر قدرت کا نظارہ کرنا اور فطرت کے رموز و اسرار میں دلچسپی رہی ، نوجوانی میں ” لذتِ آشنائی” کا “شوق” پیدا ہوا ، در در کے دھکے کھائے اور صرف نیم حکیم خطرہ جان نما لوگوں سے شناسائی ہوئی ۔البتہ ” پر اسرار بندوں” کی تلاش جاری رہی ۔۔مگر ساتھ ساتھ سلسلہ تعلیم بھی جاری رہا۔ نوجوانی میں ایک بار کراچی کی ایک شخصیت ” رئیس امروہوی” کو رہنمائی کی خاطر رابطہ کیا اور “لذتِ آشنائی” کا تذکرہ کیا مگر جناب نے تشنہ لب سیراب تو نہ کئے البتہ روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں میرا تذکرہ کر کے مجھے متعارف کروایا جوکہ میر ے لئیے زحمت ثابت ہوا ، کہ کم عمری بھی اور ملنے والوں کی آمدورفت بھی ۔۔ کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کے بعد ایک تعلیم ادارہ کی سربراہی اور فارن سٹڈیز کی مشاورت شروع کی، یورپ کی مفت تعلیم متعارف کروائی جبکہ 2004 میں پنجاب بار کونسل نے اپنا ایڈوائزر فارن سٹڈیز مقرر کیا جو تا حال برقرار ہے۔۔۔ علاوہ ازیں قلمی سفر بہت کم ہے جو کہ میرا اور پرنٹ میڈیا کا پل بنا۔ گذشتہ برس 2008 ماہ رمضان میں “لذتِ آشنائی” جو کہ لذت کے شبنمی موتیوں کیطرح میری روح اور قلب کو سیراب کرتی ہے ، کو احاطہ تحریر میں لایا مگر صرف ذاتی ڈائری کی شکل میں ۔ “لذتِ آشنائی” میرے ذہن ، روح اور قلب کی یکسوئی کی پرواز ہے جو ایک شہکار ثابت ہوئی ۔ ابھی چار اقساط لکھی تھیں کہ الفاظ کو پر لگ گئے اور نہ چاہتے ہوئے بھی روزنامہ نوائے وقت لاہور کو بجھوا دیے اس شرط پر کہ اگر ناقابل اشاعت ہوئے تو کم از کم اسکو ردی کی ٹوکری کی زینت نہ کیجئے گا کیونکہ اس تحریر کی واردات میں ایک ایک موتی میں نے چن کر پرویا ہے اس مالا کو میں بکھرتا دیکھ نہیں سکتا ۔۔۔۔۔ روزنامہ نوائے وقت کا میں مشکور ہوں جو تحریر شناس ہونے کے ساتھ ساتھ جوہر شناس بھی ہیں کہ انہوں تسلسل کے ساتھ “لذتِ آشنائی” کی پرواز کو بلند کر دیا اور اپنے ملی ایڈیشن میں شائع کرکے اسے ناقابل تسخیر کردیا۔۔۔ میری بے باکی اور منفرد اسلوب کے باعث مجھے کچھ خدشات بھی ہوئے مگر اللہ کا فضل و کر شامل حال ہے۔ اس بار کی رمضان میں دوبارہ لکھنے کا منطقہ سلسلہ شروع کیا جو گزشتہ برس کیطرح عید پر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔۔ مگر اس کے بار قارئین اور چند ایک ”تشنہ” لب جو سیراب ہونے کو ہیں ۔۔۔ ان کی فرمائش پر اپنے قلم کو تحریروں سے شناسا رکھا ۔۔۔۔۔۔ الفاظ ہیں کہ بیتاب ہوتے ہیں ۔۔۔ میرے متعارف کردہ کردار ہیں کہ احاطہ تحریر میں آنے کی خاطر لٹر تے ہیں ۔۔۔ موضوع ہیں کہ آشکار ہونے کو ہیں ۔۔۔ امید ہے کہ ادھوری ” لذتِ آشنائی” جلد مکمل ہو جائے گی اور تشنہ لب بھی سیراب ہو جائیں گے ۔۔۔البتہ دیگر معاملات اور موضوعات بھی احاطہ تحریر میں آتے رہیں گے ۔۔۔۔و سلام الطاف گوہر- لاہور