User:Aquib asnavi
Appearance
محمد عاقب اسنوی اترپردیش کے ضلع مؤ کے گھوسی قصبے کے احمد پور اسنا گاؤں میں ٥ جولائی ١٩٩٢ میں پیدا ہوے. والد چونکہ ممبئی ایرپورٹ سے متصل پوسٹ آفس میں برسروزگار تھے اسی لئے محمد عاقب ١٩٩٩ میں ممبئی کے ملاڈ علاقے میں منتقل ہو گئے. محمد عاقب فی الحال ممبئی کے مضافاتی علاقہ میرا روڈ میں مقیم ہیں. ابتدائی تعلیم گاؤں کے اسکول میں ہی حاصل کی اسکے بعد ممبئی منتقل ہو گئے اور ملاڈ کے روز میری اسکول میں داخلہ لیا اور پھر دینی تعلیم کے باندرہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ جامع ہدایت پیری کراس میں حفظ کلام اللہ کی سعادت حاصل کر عالمیت کے لئے اظہر مہاراشٹر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ضلع نندوربار ریاست مہاراشٹر میں داخلہ لیا اور ٢٠١٦ میں عالمیت مکمل کر مولانا آزاد اوپن یونیورسٹی میں عصری تعلیم کے لئے داخلہ لیا جسکی تعلیم کا سلسلہ تا حال جاری ہے.