Jump to content

User:Muhammad Rehan Khan Lohani

From Wikipedia, the free encyclopedia

'لوہانی(لوحانی)، بعض روایات میںنوہانیکہتے ہیں. یہ ایک پشتون قبیلہ ہے جو کہ معروف شخصیت اور روحانی رہنما شیخ محمد روحانی (1220-1305 ء) (پشتو: شیخ محمد روحانی) بھی شاہ محمد روحانی اور روہانی با با کے نام سے بھی منسوب ہے. یہ صوفی عالم 1220 ء میں پیدا ہوئے. انکا مزار شریف جنوبی 'افغانستانمیں ہے جہاں ہر سال ہزاروں عقیدت مند مختلف ممالک سے عرس شریف اور زیارت کے لیے تشریف لاتے ہیں. 'لوہانی (لوحانی)، 'پاکستانمیں زیادہ تعداد میں مقیم ہیں، خاص طور پر بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک،لکی مروت،شکرگڑھوغیرہ میں. انکا اصل سلسلہ ' افغانستانکے شہر ' غزنیسے ملتا ہے اسکے علاوہ یہ بھارت (بسی) دولت خان) میں بھی مقیم ہیں.

'لوہانیزیادہ تر ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کر گئے جس کی وجہ جنگ یا تجارت تھی، لیکن آج کل ان میں سے اکثر ڈی آئی خان، ٹانک اور لکی مروت کے میدانوں میں آباد ہیں. تاریخ کے مطابق یہ غزنوید سلطنت اور حکومت خراسانسے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں ہجرت کرگئے. لوہانیوں میں پانچ بڑی شاخیں ہیں، مروت، 'دولت خیل،میاں خیل،تاطور، اور 'نیازیپٹھان. 'تاطورقبیلہ کی نادر شاہاوردولت خیلکی (ٹانک کے نواب) کے ساتھ جنگیں اور ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے یہ دونوں قبیلے تقریباً ختم ہونے پر آگئے تھے. لہذا آج کلتاطور قبیلہ ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آباد ہے خاص طور پر ٹانک شہر کے قریب گاؤں

Tatoor  

میں پایا جاتا ہے.

تاریخ

[edit]

لوہانی اور لودھی قبائل اصل میں گھور کے باشندے تھے. گھور سے وہ غزنی آئے تھے اور وہاں خانہ بدوشی کی زنگی گزار رہے تھے. وہاں غل زوئے قوم سے ہونے والی پیش در پیش جنگوں اور تنازعات سے تنگ آکر وہ 16 صدی عیسوی میں کتواز کوچ کر گئے اور دامن کے میدانوں میں آباد ہوگئے. قبیلے کا ایک بڑا حصہ دہلی کی لودھی سلطنت کی دعوت پر بھارت منتقل ہوا جہاں وہ اپنی بہادری اور دیانت داری کی وجہ سے امور سلطنت انتظامیہ اور فوج میں سب سے نمایاں اور طاقتور شرکاء بن گئے. ابراہیم لودھی کے دور حکمرانی کے دوران، جنوبی بیہار کے باغی لوہانیوں نے خود مختار اور خود ساختہ سلطنت کے لیے بغاوت کردی اور اپنی لوہانی سلطنت بنانے میں کامیاب ہوگئے، جسے بعد میں سوری سلطنت کا نام دیا گیا تھا.

ان کے آبائی وطن دامن (افغانستان) میں لوہانی آپس میں زمینی تنازعات اور دامن کی تقسیم پر لڑ پڑے اور آپسی دشمنی جنگوں کی صورت اختیار کر گئی جس کے بعد دو لوہانی قبیلے مروت اور میاں خیل دامن سے لکی مروت اور ڈیرہ غازی خان ہجرت کر گئے. 

بھارت میں مقیم لوہانیوں نے بھارت میں پالن پور پر 13ویں صدی سے بیسویں صدی تک حکمرانی کی.

تاریخ سہارن پور

[edit]

1524ء

اس زمانے میں لوہانی پٹھانوں کی فوجی طاقت عروج پر تھی ان کی فوج طاقت کی وجہ سے لوہانی پٹھانوں کا اثر ورسوخ چاروں طرف بڑھتا چلا جا   اس زمانے میں شہر سہارنپور کے لوہانی سودا گر یہاں تجارت کی منڈی پر چھائے ہوئے تھے ان لوہانی سوداگروں کی بڑی بڑی دوکانیں اس بازار میں تھیں جس کو آج نخاسہ بازار کے نام سے پکارا جاتا ہے اس بازار کو لوہانی سوداگروں نے ہی بنایا تھا انہوں نے سلطان محمد لوہلانی حاکم بیہار کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے متأثر ہوکر اپنے ہم قوم لوہانیوں کے ٹھہرنے کی سہولت کے لیے ایک سرائے تعمیر کرائی، کہتے ہیں کہ 1525ء اور 1531ء کے درمیان یہ سرائے تعمیر ہوئی اور اس سرائے میں بیک وقت پانچ سو آدمیوں کے ٹھہرنے کی گنجائش تھی لوہانی سوداگر 1725ء تک جزوی طور پر اور اس بازار کے مالک بنے رہے۔ گو آج اس لوہانی سرائے کا کوئی کھنڈر دیکھنے کو نہیں ملتا مگر اس محلہ کو آج بھی لوہانی سرائے کے نام ہی سے جانا جاتا ہے۔ 1946ء کے زمانے میں انگریزی حکومت نے ہندوستان میں صوبائی الیکشن کرائے تھے یہ الیکشن فرقہ وارانہ نیابت کے تحت عمل میں آئے تھے اس عرصہ میں ایک دن مرحوم ومغفور چودھری رشید احمد قریشی میونسپل کمشنر نے دورانِ گفتگو بتلایا تھا کہ میں نے اپنے بزرگوں اور دوسرے بوڑھوں کی زبانی سنا ہے کہ یہاں پر دومنزلہ لوہانی سرائے محلہ چنور برداران کے جنوب میں بنی ہوئی تھی اور یہ سرائے موجودہ مشرقی چوک یعنی ٹاٹا کی دکان سے میرے (چودھری صاحب) مکان کے چوک تک شرقاً غرباً پھیلی ہوئی تھی اور اس سرائے کے سامنے بہت سے سایہ دار درخت لگے ہوئے تھے مسافر لوگ اپنی سواری کے جانوروں کو ان درختوں کے سایہ میں باندھا کرتے تھے اور اس زمانے میں گندہ (کرگھی) نالے میں صاف ستھرا پانی ہمیشہ بہا کرتا تھا۔

شیرشاہ سوری بیہار کے کمسن حکمراں جلال خاں کے یہاں ملازم تھا اور اس کا نگراں واتالیق بھی تھا لوہانی پٹھانوں نے اس کو بیہار کے حکمراں کے دربار سے باہر نکال دیا