Jump to content

User:Raja mubarik1

From Wikipedia, the free encyclopedia

جتنے موتی گرے آنکھ سے جتنا تیرا خسارا ہوا

دست بستہ تجھے کہہ رہے ہیں وہ سارا ہمارا ہوا

آگرا زندہ شمشان میں لکڑیوں کا دھواں دیکھ کر

اک مسافر پرندہ کئی سرد راتوں کا مارا ہوا ہم نے دیکھا اسے بہتے سپنے کے عرشے پہ کچھ دیرتک

پھر اچانک چہکتے سمندر کا خالی کنارا ہوا جا رہا ہے یونہی بس یونہی منزلیں پشت پر باندھ کر

اک سفرزاد اپنے ہی نقشِ قدم پر اتارا ہوا زندگی اک جوا خانہ ہے جسکی فٹ پاتھ پر اپنا دل

اک پرانا جواری مسلسل کئی دن کا ہارا ہوا تم جسے چاند کا دیس کہتے ہو منصور آفاق وہ

ایک لمحہ ہے کتنے مصیبت زدوں کا پکارا ہوا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


دوسری غزل

بدن کے قفل چٹختے تھے اسم ایسا تھا

نگار خانہء جاں کا طلسم ایسا تھا

دہکتے ہونٹ اسے چھونے کو مچلتے تھے

سیہ گلابوں کی جیسی ہے قسم ایسا تھا جگہ جگہ پہ دراڑیں تھیں ندی نالے تھے

سوادِ چشم میں پانی کا رِسم ایسا تھا کسی کا پائوں اٹھا رہ گیا کسی کا ہاتھ

تمام شہر تھا ساکت ، طلسم ایسا تھا ہر ایک چیز برہنہ تھی بے کے نقطے میں

الف فروزاں تھا جس میں وہ بسم ایسا تھا یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصور

چراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


تیسری غزل

اسے بھی ربطِ رہائش تمام کرنا تھا

مجھے بھی اپنا کوئی انتظام کرنا تھا نگار خانے سے اس نے بھی رنگ لینے تھے

مجھے بھی شام کا کچھ اہتمام کرنا تھا بس ایک لنچ ہی ممکن تھا اتنی جلدی میں

اسے بھی جانا تھا میں نے بھی کام کرنا تھا یہ کیا کہ بہتا چلا جا رہا ہوں پلکوں پر

کہیں تو غم کا مجھے اختتام کرنا تھا گزر سکی نہ وہاں ایک رات بھی منصور

تمام عمر جہاں پر قیام کرنا تھا (جس دوست جہاں کے بعد ’’پر‘‘ کے استعمال اعتراض ہو وہ مصرعہ یوں پڑھ لیں۔۔۔ جہاں جہاں مجھے برسوں قیام کرنا تھا)

دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


چوتھی غزل

یہ الگ اس مرتبہ بھی پشت پر خنجر لگا

یہ الگ پھر زخم پچھلے زخم کے اندر لگا مجھ سے لپٹی جا رہی ہے اک حسیں آکاس بیل

یاد کے برسوں پرانے پیڑ کو کینسر لگا موت کی ٹھنڈی گلی سے بھاگ کر آیا ہوں میں

کھڑکیوں کو بند کر ، جلدی سے اور ہیٹر لگا بند کر دے روشنی کا آخری امکان بھی

روزنِ دیوار کو مٹی سے بھر ، پتھر لگا کیا بلندی بخش دی بس ایک لمحے نے اسے

جیسے ہی سجدے سے اٹھا ، آسماں سے سر لگا پھیر مت بالوں میرے ، اب سلگتی انگلیاں

مت کفِ افسوس میرے ، مردہ چہرے پر لگا ہے محبت گر تماشا تو تماشا ہی سہی

چل مکانِ یار کے فٹ پاتھ پر بستر لگا بہہ رہی ہے جوئے غم ، سایہ فگن ہے شاخِ درد

باغِ ہجراں کو نہ اتنا آبِ چشمِ تر لگا اتنے ویراں خواب میں تتلی کہاں سے آئے گی

پھول کی تصویر کے پیچھے کوئی منظر لگا اک قیامت خیز بوسہ اس نے بخشا ہے تجھے

آج دن ہے ، لاٹری کے آج چل نمبر لگا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


پانچویں غزل

ہم میں رہتا ہے کوئی شخص ہمارے جیسا

آئینہ دیکھیں تو لگتا ہے تمہارے جیسا بجھ بجھا جاتا ہے یہ بجھتی ہوئی رات کے ساتھ

دل ہمارا بھی ہے قسمت کے ستارے جیسا کہیں ایسا نہ ہو کچھ ٹوٹ گیا ہو ہم میں

اپنا چہرہ ہے کسی درد کے مارے جیسا لے گئی ساتھ اڑا کر جسے ساحل کی ہوا

ایک دن تھا کسی بچے کے غبارے جیسا قوس در قوس کوئی گھوم رہا ہے کیا ہے

رقص کرتی کسی لڑکی کے غرارے جیسا کشتیاں بیچ میں چلتی ہی نہیں ہیں منصور

اک تعلق ہے کنارے سے کنارے جیسا

دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


چھٹی غزل

پابجولاں کیا مرا سورج گیا تھا

صبح کے ماتھے پہ آ کر سج گیا تھا وہ بھی تھی لپٹی ہوئی کچھ واہموں میں

رات کا پھر ایک بھی تو بج گیا تھا کوئی آیا تھا مجھے ملنے ملانے

شہر اپنے آپ ہی سج دھج گیا تھا پہلے پہلے لوٹ جاتا تھا گلی سے

رفتہ رفتہ بانکپن کا کج گیا تھا مکہ کی ویران گلیاں ہو گئی تھیں

کربلا کیا موسم ِ ذوالحج گیا تھا تُو اسے بھی چھوڑ آیا ہے اسے بھی

تیری خاطر وہ جو مذہب تج گیا تھا وہ مرے سینے میں شاید مر رہا ہے

جو مجھے دے کر بڑی دھیرج گیا تھا کتنی آوازوں کے رستوں سے گزر کر

گیت نیلی بار سے ستلج گیا تھا پائوں بڑھ بڑھ چومتے تھے اڑتے پتے

تازہ تازہ باغ میں اسوج گیا تھا وہ جہاں چاہے کرے منتج ، گیا تھا

رات کی محفل میں کل سورج گیا تھا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


ساتویں غزل

میں بدنصیب تھا احمق تھا پیش و پس میں رہا

تمام رات کوئی میری دسترس میں رہا میں ایک شیش محل میں قیام رکھتے ہوئے

کسی فقیر کی کٹیا کے خاروخس میں رہا سمندروں کے اُدھر بھی تری حکومت تھی

سمندروں کے اِدھر بھی میں تیرے بس میں رہا کسی کے لمس کی آتی ہے ایک شب جس میں

کئی برس میں مسلسل اسی برس میں رہا گنہ نہیں ہے فروغ بدن کہ جنت سے

یہ آبِ زندگی ، بس چشمہ ء ہوس میں رہا مرے افق پہ رکی ہے زوال کی ساعت

یونہی ستارہ مرا ، حرکت ء عبث میں رہا کنارے ٹوٹ کے گرتے رہے ہیں پانی میں

عجب فشار مرے موجہ ء نفس میں رہا وہی جو نکھرا ہوا ہے ہر ایک موسم میں

وہی برش میں وہی میرے کینوس میں رہا قدم قدم پہ کہانی تھی حسن کی لیکن

ہمیشہ اپنے بنائے ہوئے قصص میں رہا جسے مزاج جہاں گرد کا ملا منصور

تمام عمر پرندہ وہی قفس میں رہا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


آٹھویں غزل

موجوں کے آس پاس کوئی گھر بنا لیا

بچے نے اپنے خواب کا منظر بنا لیا اپنی سیاہ بختی کا اتنا رکھا لحاظ

گوہر ملا تو اس کو بھی کنکر بنا لیا بدلی رُتوں کو دیکھ کے اک سرخ سا نشاں

ہر فاختہ نے اپنے پروں پر بنا لیا شفاف پانیوں کے اجالوں میں تیرا روپ

دیکھا تو میں نے آنکھ کر پتھر بنا لیا ہر شام بامِ دل پہ فروزاں کیے چراغ

اپنا مزار اپنے ہی اندر بنا لیا پیچھے جو چل دیا مرے سائے کی شکل میں

میں نے اُس ایک فرد کو لشکر بنا لیا شاید ہر اک جبیں کا مقدر ہے بندگی

مسجد اگر گرائی تو مندر بنا لیا کھینچی پلک پلک کے برش سے سیہ لکیر

اک دوپہر میں رات کا منظر بنا لیا پھر عرصہ ء دراز گزارا اسی کے بیچ

اک واہموں کا جال سا اکثر بنا لیا بس ایک بازگشت سنی ہے تمام عمر

اپنا دماغ گنبد ِ بے در بنا لیا باہر نکل رہے ہیں ستم کی سرنگ سے

لوگوں نے اپنا راستہ مل کر بنا لیا گم کرب ِ ذات میں کیا یوں کرب ِ کائنات

آنکھوں کے کینوس پہ سمندر بنا لیا منصور جس کی خاک میں افلاک دفن ہیں

دل نے اسی دیار کو دلبر بنا لیا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


ناویں غزل

اِس جانمازِ خاک کے اوپر بنا ہوا

ہوتا تھا آسماں کا کوئی در بنا ہوا دیوار بڑھ رہی ہے مسلسل مری طرف

اور ہے وبالِ دوش مرا سر بنا ہوا آگے نہ جا کہ دل کا بھروسہ نہیں کوئی

اس وقت بھی ہے غم کا سمندر بنا ہوا اک زخم نوچتا ہوا بگلا کنارِ آب

تمثیل میں تھا میرا مقدر بنا ہوا ممکن ہے کوئی جنتِ فرضی کہیں پہ ہو

دیکھا نہیں ہے شہر ہوا پر بنا ہوا گربہ صفت گلی میں کسی کھونسلے کے بیچ

میں رہ رہا ہوں کوئی کبوتر بنا ہوا ہر لمحہ ہو رہا ہے کوئی اجنبی نزول

لگتا ہے آسماں کا ہوں دلبر بنا ہوا پردوں پہ جھولتے ہوئے سُر ہیں گٹار کے

کمرے میں ہے میڈونا کا بستربنا ہوا یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرف

اب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا ٹینس کا کھیل اور وہ بھیگی ہوئی شعاع

تھا انگ انگ جسم کا محشر بنا ہوا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


دسویں غزل

دیواروں پر تمام دروں پر بنا ہوا

ہے موت کا نشان گھروں پر بنا ہوا بس زندگی ہے آخری لمحوں کے آس پاس

محشر کوئی ہے چارہ گروں پر بنا ہوا آتا ہے ذہن میں یہی دستار دیکھ کر

اک سانپ کاہے نقش سروں پر بنا ہوا ناقابلِ بیاں ہوئے کیوں اس کے خدو خال

یہ مسٗلہ ہے دیدہ وروں پر بنا ہوا کیا جانے کیا لکھا ہے کسی نے زمین کو

اک خط ہے بوجھ نامہ بروں پر بنا ہوا اک نقش رہ گیا ہے مری انگلیوں کے بیچ

منصور تتلیوں کے پروں پر بنا ہوا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


گیارہویں غزل

آئے نظر جو روحِ مناظر بنا ہوا

ہو گا کسی کے ہاتھ سے آخر بنا ہوا یہ کون جا رہا ہے مدینے سے دشت کو

ہے شہر سارا حامی و ناصر بنا ہوا پر تولنے لگا ہے مرے کینوس پہ کیوں

امکان کے درخت پہ طائر بنا ہوا یہ اور بات کھلتا نہیں ہے کسی طرف

ہے ذہن میں دریچہ بظاہر بنا ہوا آغوش خاک میں جسے صدیاں گزر گئیں

وہ پھررہا ہے جگ میں مسافر بنا ہوا فتوی دو میرے قتل کا فوراً جنابِ شیخ

میں ہوں کسی کے عشق میں کافر بنا ہوا کیا قریہ ء کلام میں قحط الرجال ہے

منصور بھی ہے دوستو شاعر بنا ہوا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


بارہویں غزل

ہاتھ سے ہنگامِ محشر رکھ دیا

گردشِ دوراں پہ ساغر رکھ دیا اک نظر دیکھا کسی نے کیا مجھے

بوجھ کہساروں کا دل پر رکھ دیا پانیوں میں ڈوبتا جاتا ہوں میں

آنکھ میں کس نے سمندر رکھ دیا اور پھر تازہ ہوا کے واسطے

ذہن کی دیوار میں در رکھ دیا ٹھوکروں کی دلربائی دیکھ کر

پائوں میں اس کے مقدر رکھ دیا دیکھ کر افسوس تارے کی چمک

اس نے گوہر کو اٹھا کر رکھ دیا ایک ہی آواز پہنی کان میں

ایک ہی مژگاں میں منظر رکھ دیا نیند آور گولیاں کچھ پھانک کر

خواب کو بسترسے باہر رکھ دیا دیدہ ء تر میں سمندر دیکھ کر

اس نے صحرا میرے اندر رکھ دیا زندگی کا استعارہ جان کر

ریل کی پٹڑی پہ پتھر رکھ دیا رکھتے رکھتے شہر میں عزت کا پاس

ہم نے گروی ایک دن گھر رکھ دیا میری مٹی کا دیا تھا سو اسے

میں نے سورج کے برابر رکھ دیا خانہ ء دل سے اٹھا کر وقت نے

بے سرو ساماں ،سڑک پر رکھ دیا جو پہن کر آتی ہے زخموں کے پھول

نام اس رُت کا بھی چیتر رکھ دیا کچھ کہا منصور اس نے اور پھر

میز پر لاکے دسمبر رکھ دیا دیوان منصور آفاق  

ردیف الف


تیرہویں غزل

ہر روئیں پر ایک تارہ رکھ دیا

رفتہ رفتہ چرخ سارا رکھ دیا رات کا قیدی بنایا اور پھر

آنکھ میں شوقِ نظارہ رکھ دیا خاک پر بھیجا مجھے اور چاند پر

میری قسمت کا ستارہ رکھ دیا بچ بچا کر کوزہ گر کی آنکھ سے

چاک پر خود کو دوبارہ رکھ دیا دیکھ کر بارود صحنِ ذات میں

اس نے خواہش کا شرارہ رکھ دیا دور تک نیلا سمندر دیکھ کر

میں نے کشتی میں کنارہ رکھ دیا دیوان منصور آفاق