User:Tawri jat
Tawri ( Tanwri ) caste history ٹاوری قوم کی مختصر تاریخ برصغیر میں بعض قوموں میں جٹ اور راجپوت کے درمیان مماثلت پائی جاتی ہے .. کچھ علاقوں صوبوں یا ملکوں میں ایک ہی قوم کے متلعق مختلف رائے پائی جاتی ہے .. کچھ علاقوں میں اسے راجپوت سے منسوب کیا جاتا ہے جبکہ بعض علاقوں یا ملکوں میں اسے جٹ تصور کیا جاتا ہے جیسے طور ..وٹو ...جوئیہ ...بھٹی ..۔چوہان ۔۔۔ کھرل وغیرہ ..اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جٹ اور راجپوت کا ماخذ ایک ہی ہے ۔ بالکل اسی طرح قوم ٹاوری کے متلعق بھی مختلف راے ہیں پاکستان ریونیو ریکارڈ آف لینڈ میں ٹاوری قوم کو جٹ ٹاوری لکھا گیا ہے جبکہ انڈیا میں ٹاوری قوم کو راٹھور راجپوت ٹاوری لکھا جاتا ہے ..
جب مہیشواری قبیلہ ٥٠٠ سال بیشتر مسیح کیچ مکران کے راستے برصغیر آیا تو اس کی آگے ٧٢ شاخیں یعنی قومیں وجود میں آئیں جن میں ایک ٹاوری بھی ہے ۔۔۔کچھ ٹاوری قبائل سندھ میں مقیم ہو گئے اور زیادہ ملتان ڈویژن میں آ کر آباد ہوئے اس وقت ملتان ٹاوری قوم کا مرکز ہوا کرتا تھا اور مادری زبان سرائیکی تھی ۔ شروع شروع میں ٹاوری قوم ایک لڑاکا برادری کے نام سے جانی جاتی تھی سندھ میں ٹاوری برادری نے کافی قتل وغارت بھی کی جن میں بابا غازی شہید ٹاوری اور بابا چھتہ ٹاوری شہید قابل ذکر ہیں ۔ جس کی بنا پر زیادہ ٹاوری قبائل وہاں سے نقل مکانی کرکے راجھستان( جو اس وقت انڈیا بھارت میں ہے) اور اس سے آگے انڈونیشیا تک پھیل گئے اور کچھ سندھ کے مختلف اضلاع میں آباد ہو گئے ۔ اور کچھ شمال مغربی پنجاب اور بلوچستان میں مقیم ہو گئے۔اور کچ مشرقی اور مرکزی پنجاب میں آباد ہوئے۔ پیشہ کے لحاظ سے زمیندار تھے ۔ اس وقت ٹاوری قبائل جس جس علاقے میں آباد ہوتے گئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان لباس رسم ورواج تہزیب و ثقافت کے اعتبار سے اسی میں ڈھل گئے ۔ سندھ میں مقیم اکثریت ٹاوری برادری سندھی زبان بولتے ہیں انکا کلچر سندھی ہے ۔ ملتان ڈویژن اور ریاست بہاولپور کے اضلاع اور شمال مغربی پنجاب میں مقیم ٹاوری قوم کی زبان رسم و رواج سرائیکی ہے۔۔ مرکزی اور اور مشرقی پنجاب میں ٹاوری قوم کی زبان رسم ورواج پنجابی ہے ۔ جبکہ راجھستان میں ٹاوری برادری کی زبان مراٹھی ، راجھستانی اور سندھی ہے اور ان کے رسم رواج بھی مختلف ہیں ۔۔ سندھی زبان کے رسم الخط میں ٹاوری کو ثانوری لکھا جاتا ہے جبکہ سرائیکی رسم الخط میں ٹاوری کو ٹانوری لکھا جاتا ہے ۔۔ مرکزی پنجاب میں ٹاوری کو ٹوری لکھا اور بولا جاتا ہے ۔ . کچھ لوگ مراثیوں کے کہنے پر جن کا کام جھوٹے سچے اور من گھڑت قصے سنا کر زمیندارسے دانے یا روپے بٹورنا ہوا کرتا تھا کہتے ہیں کہ ٹاوری قوم بھٹی قوم میں سے ہیں یا کہا جاتا ہے کہ ٹاوری قوم بلوچ ہیں لیکن یہ بالکل من گھڑت باتیں ہیں ۔ پرانے زمانے میں تعلیم کی کمی تھی اور ٹاوری قوم میں اکثریت ان پڑھ رہی ہے لہذا اب تعلیم عام ہو چکی اس کے باوجود بھی ٹاوری قوم تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے ۔۔ جو ٹاوری (ٹانوری ) تعلیم یافتہ ہیں ان سے گزارش ہے وہ اپنے قبیلہ ذات کے متعلق تاریخ کو پڑھیں کہ مورخین کیا کہتے ہیں ۔۔۔ ٹاوری ذات مہیشواری قبیلہ کی ایک الگ شاخ ہے بھٹی کی شاخ نہیں اور نہ بلوچ کی ۔۔ اس لیے تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹاوری ایک الگ قوم ہے ..اور نہ ہی ہم بلوچ ہیں کیونکہ بلوچ ایک الگ قبیلہ ہے تاریخ گواہ ہے کہ ٹاوری قوم کا بلوچ کاسٹ سے کوئی تلعلق نہیں ہاں کھیتی باڑی میں کنوئیں سے پانی نکالنے کیلیے اونٹ پالنے اگر کوئی بلوچ بنتا ہے تو پھر سارا برصغیر بلوچ ہے تمام سعودی ممالک بلوچ ہوے قریش کا تلعق بھی بلوچ سے ہوا لیکن ایسا ہرگز نہیں ۔
ٹاوری قوم کی تاریخ کو پڑھیں جس میں یہ بات واضح ہے کہ ٹاوری ایک مہشواری قبیلہ کی شاخ ہے .. ٹاوری نہ بھٹی ہیں نہ بلوچ .. ٹاوری ( ٹانوری ) جس کو پاکستان میں جٹ ٹاوری ( جٹ ٹوری ، یا جٹ ٹانوری ) اور انڈیا بھارت میں راجپوت راٹھور ٹاوری تصور کیا جاتا ہے لہذا نہ بھٹی ہیں نہ بلوچ ۔۔
لقب --------- برصغیر میں ہر قوم قبیلے کے مختلف لقب سد ہیں ..اسی طرح ٹاوری برادری کے علاقوں کے اعتبار سے مختلف لقب یا سد ہیں جیسے ملک ' مہر ' سردار ' چودھری ' سیٹھ ' میر ' جام وغیرہ ..
ٹاوری لفظ زبان کے تلفظ کے اعتبار سے کہیں شارٹ لفظوں میں لکھا جاتا ہے یا بولا جاتا ہے جیسے ٹوری جو شمال مشرقی پنجاب میں بولا جاتا ہے ٠٠٠٠ تو کہیں مزید لفظ شامل کیا جاتا ہے جیسے ٹانوری اس میں ن کو ایڈ کیا جاتا ہےجو کہ جنوب مغربی پنجاب سندھ اور بلوچستان میں بولا جاتا ہے اسی طرح ٹاوری قوم مختلف سرنام کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہے مذہب ---- ... پاکستان میں ٹاوری برادری کا مذہب اسلام ہے جبکہ انڈیا میں زیادہ مسلمان اس سے کم ہندو اور سکھ مزہب ہیں..انڈونیشیا الجیریا ترکی اور مصر میں بھی ٹاوری قوم کا مذہب اسلام ہے۔۔ جبکہ برطانیہ امریکہ اور دوسرے یورپیین ملکوں میں ٹاوری برادری کم مسلمان اور زیادہ تر عیسائی مزہب سے تعلق رکھتے ہیں۔