Draft:Lambardar Choudhary Mehar Din

From Wikipedia, the free encyclopedia

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرحیم

حیات و خدمات نمبردار چودھری مہر دین

 عوامی  خدمات پر مختصر تحریر!!!

نمبردار چودھری مہر دین ڈہینڈا کون تھے؟

گاوں دھنور ڈہنڈیاں آپ کے خاندان سے منسوب ہے۔

آپ کے والد چودھری روشن دین المعروف مقدم روشنا ایک عظیم شخصیت و اعلی سخاوت کے مالک تھے۔

نمبردار صاحب نے اپنے گاوں میں بہت بے زمین لوگوں کو زمین ومکان مفت دیے۔

القاب عظیم سماجی شخصیت۔

پیدائش 1880 بمقام گاوں دھنور ڈہنڈیاں۔

تعلیم حسب معمول مقامی اسلامی مکتب سے حاصل کی۔

جوان عمری میں قدم رکھتے ہی والد محترم کا عوامی خدمات میں ہاتھ بٹانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

آپ راجوری کے بڑے جاگیردار اور نمبرداروں کے سربراہ تاعمر رہے ہیں۔

عوامی خدمات و غریب پرور آپ کا مشغلہ رہا ہے۔ نمبردار چودھری مہردین صاحب کا پیدائشی دور راجوری پونچھ کی تاریخ میں ایک ایسا زمانہ تھا جب انسانی قدر و قیمت نہ کے برابر تھی ۔

اسی دور میں چودھری روشن دین کی پیدائش بھی ہوئی۔ ایسے ہی  دور میں چودھری روشن دین صاحب کے گھر نامور  شخصیت نمبردار چودھری مہردین صاحب کا جنم بھی ہوا۔ جنہوں نے عوامی خدمات میں اپنا لوہا منوایا ۔ ان شخصیات نے  راجہ  مہاراجہ کے ظلم و جبر کا مقابلہ خدمت خلق, حق و   انصاف کے ترازو سے کیا۔

اس دور کا وہ شخص اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھتا تھا جس کے جھک کر سلام کرنے پر راجہ اپنے پاوں کی جوتی کی نوک کو ہلا جواب دیتا تھا۔

ہزاروں  لوگ عاجزی اور حالت زار لیے راجہ کے سامنے سلام پیش کرتے تھے مگر بدنصیبی  کوئی جواب نہیں ملتا تھا۔

مگر مقدم روشنا اور ان کے بیٹے نمبردار چودھری مہر دین کا ایسے کسی بھی دروازے پر سر خم ہوتے نہیں دیکھا گیا۔ نمبردار چودھری مہر دین اپنے لوگوں کے لیےراجہ بھی تھے مہاراجہ بھی تھے لوگوں کو کھانا میسر کروایا اپنا عین مقصد سمجھتے تھے لوگوں کا تحافظ اپنی بڑی زمہداری سمجھتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بازآبادکاری میں سرحد پار سے واپس آنے والے لوگوں کو پولیس سے خود چھڑا کر لاتے تھے انہوں ایک رات بھی حوالات میں گزارنے نہیں دیتے تھے۔ ان کہ منہ میں یہ الفاظ ہوتے تھے پوتا چلو کار ان کی پیٹھ سے پتھر اتار کر خود پھینکنے جاتے اور انہیں حراست سے اپنی زمہداری پر باہر نکالتے جاتے ۔ وقتی حاکم کو کہتے کہ یہ نمبردار مہر دین کہ برادری کے لوگ ہیں ان کا زمہداری میں ہوں۔ گاوں کے ہر شخص کو چھڑا کا لایا گیا تھا ۔

نمبردار چودھری مہر دین کا انقلابی دور:

آ ج اس دنیا فانی سے مرحوم جناب نمبردار چودھری مہر دین کو گزرے ہوئے پچاس سال پورے ہو چکے ہیں۔ نصف صدی مکمل ہو گئی ہے۔ لیکن جس قدر بزرگ لوگ ان کی خدمات جلیلہ کا تزکرہ کرتے ہیں۔ اس کا ثانی کسی کو کوئی بھی دور دور تک نظر نہیں آتا نہ اس دور میں دکھائی پڑتا ہے۔ پسماندگی کے اس دور دورہ میں لوگوں کو پیٹ بھر کرکھانا مہیا کروانا ان کا روزانہ کا مشغلہ و معمول تھا۔

References[edit]