User:Sufiyan Al hussaini

From Wikipedia, the free encyclopedia

اللہ کیسا رب ہے ؟


رب العلمین ❤

رب کے لغوی معنی "پرورش کرنے والا" "آقا" تربیت کرنے والا کے ہین

تفسیر ابی السعود کے مصنف لکھتے ہیں کہ

"التربیۃ ھی تبلیغ الشی الی کمالہ شیا فشیا"

تربیت سے مراد کسی چیز کو درجہ بدرجہ اسکے کمال تک پہنچانا ہے اللہ تعالی نے اپنی ذات اقدس کو قرآن مجید میں کم و بیش 968 مرتبہ شان ربوبیت کے ذریعے متعارف کروایا ہے

اللہ رب کیسے ہے؟ تمام انسانوں کا پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے نطفہ سے لیکر طفل تک اور طفل سے لیکر بڑھاپے تک درجہ بدرجہ تمام منازل سے انسان کو وہی گزارتا ہے

اللہ تعالی نے ایک جگہ نہایت اختصار سے اس حقیقت کو بیان فرمایا "اللہ الذی خلقکم من ضعف وجعل من بعد ضعف قوۃ ثم جعل من بعد قوۃ ضعفا و شیبا یخلق ما یشاء وھو العلیم القدیر" اللہ وہ ہے جس نے پیدا کیا تم کو ناتوانی کی حالت میں پھر اسکے بعد توانائی عطا کی پھر توانائی کے بعد ضعف اور بڑھاپا کیا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔زمین و آسمان کے ذرہ ذرہ کو پیدا کرنے والا وہی ہے (سورۃ روم) "وھو رب کل شی" وہی ہر شے کا رب ہے ❤