Jump to content

User talk:Sufiyan Al hussaini

Page contents not supported in other languages.
From Wikipedia, the free encyclopedia

رب العلمین

رب العلمین❤ رب کے لغوی معنی "پرورش کرنے والا" "آقا" تربیت کرنے والا کے ہین تفسیر ابی السعود کے مصنف لکھتے ہیں کہ "التربیۃ ھی تبلیغ الشی الی کمالہ شیا فشیا" تربیت سے مراد کسی چیز کو درجہ بدرجہ اسکے کمال تک پہنچانا ہے اللہ تعالی نے اپنی ذات اقدس کو قرآن مجید میں کم و بیش 968 مرتبہ شان ربوبیت کے ذریعے متعارف کروایا ہے

اللہ رب کیسے ہے؟ تمام انسانوں کا پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے نطفہ سے لیکر طفل تک اور طفل سے لیکر بڑھاپے تک درجہ بدرجہ تمام منازل سے انسان کو وہی گزارتا ہے اللہ تعالی نے ایک جگہ نہایت اختصار سے اس حقیقت کو بیان فرمایا "اللہ الذی خلقکم من ضعف وجعل من بعد ضعف قوۃ ثم جعل من بعد قوۃ ضعفا و شیبا یخلق ما یشاء وھو العلیم القدیر" اللہ وہ ہے جس نے پیدا کیا تم کو ناتوانی کی حالت میں پھر اسکے بعد توانائی عطا کی پھر توانائی کے بعد ضعف اور بڑھاپا کیا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔زمین و آسمان کے ذرہ ذرہ کو پیدا کرنے والا وہی ہے (سورۃ روم) "وھو رب کل شی" وہی ہر شے کا رب ہے ❤

انسان کیلئے اسکی اپنی مثال سے اچھی کوئی مثال نہیں آئیے دیکھتے ہیں اللہ انسان کو درجہ بدرجہ کمال تک کیسے پہنچاتا ہے "خلقکم من نفس واحدۃ ثم جعل منھا زوجھا" سب سے پہلے وہ دو جوڑوں کی شادی کرواتا ہے ۔۔۔۔۔ خلق الانسان من نطفۃ ۔۔۔۔ پھر وہ انکے میل میلاپ سے تولیدہ قطرہ کے ذریعہ انسان کے وجود کا آغاز کرتا ہے تقریبا 9 ماہ انسان اپنی ماں کے پیٹ میں رہتا ہے اس دوران ماں کئی مشکلات سہتی ہے

ایک ماں کو ڈھیروں احتیاطی عملیات سے گزرنا پڑتا ہے اگر احتیاطی تدابیر مکمل طور پر نہ اپنائی جائیں اور "درد زہ" ہونے لگے تو ماں اور بچے دونوں کو زندگی کا خطرہ پڑجاتا ہے اور ڈاکٹرز جلدی آپریشن کرکے ماں اور بچہ بچانے کی کوشش کرتے ہیں اگر دونوں بچ جائیں تو پھر بھی زیادہ سے مسائل پیش آتے ہیں کیونکہ معمول کی مدت سے قبل پیدا ہونے والا بچہ سانس لینے ، غذا لینے اور سردیوں میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے جسم انفیکشن کا مقابلہ نہیں کر سکتا آنکھیں خراب ہوتی ہیں ، چلنے مین دقت ہوتی ہے ، اکثر Asthma کا مریض ہوتا ہے

خیر یہ رہی ماں کے پیٹ کی یا بچے کی ماں کو درد زہ کی وجہ سے جلدی پیدائش کے بعد کی معلومات ۔۔ یہ ہمارا موضوع نہیں ہم ماں کے پیٹ کے حالات کی طرف بڑھتے ہیں پہلے میں یہ لکھنا چاہوں گا کہ اللہ نے ماں کے قدموں کو جنت بنایا ہی اسی لئے ہے کہ ایک ماں اپنے بیٹا بیٹی کی درجہ بدرجہ پرورش کیلئے اپنی جان تک کی بازی لگا دیتی ہے ۔۔۔۔ "ایک مقولہ ہے" اللہ اپنے بندے کو ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرتا ہے اس کا مفہوم یہی ہے کہ جس طرح ماں درجہ بدرجہ اولاد کی پرورش کرتی ہے اس سے ستر فیصد زیادہ انسانی پرورش کے معمولات اللہ تعالی سر انجام دیتے ہیں جس طرح ماں درجہ بدرجہ پرورش خوشی سے کرتی ہے اسی طرح اللہ بھی اپنے بندے پر احسان فرماتے ہیں ❤

"ھوالذی یصورکم فی الارحام" سب سے پہلے تو اللہ تعالی کا شکر ادا کریں جس نے آپ تمام انسانوں کو آنکھیں عطا کیں کان عطا کیئے ناک عطا کی بال عطا کیئے پلکیں عطا کیں یہ سارا انسانی شکل کا نقشہ اللہ تعالی ہی ماں کے پیٹ میں بناتے ہیں یہ دوسرا درجہ ہے اسکے بعد انسان کی تخلیق ہوتی ہے اور انسان دنیا میں آجاتا ہے بچپن میں دودھ پینے سے لیکر آنکھیں بند ہونے کے بعد سفید کفن تک کے معاملات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ہیں اور انسان کے فائدہ کا مکمل علم ہم تک پہنچایا ہے اس دوران انسانی زندگی میں کیا کیا ہوتا ہے آئیے دیکھتے ہیں ❤

بچپن ❤ اللہ نے علم فقہ کے ذریعے ایک ماں کو مقررہ وقت تک اپنے بچے کو دودھ پلانے پر مامور فرمایا ہوا ہے ماں کا دودھ انسانی جسم کیلئے بہت سے فوائد رکھتا ہے کچھ قابل ذکر فوائد درج ذیل ہیں 1) اس میں وٹامن اے وافر مقدار میں ہوتی ہے جو کہ بچے کو طاقت دیتی ہے 2) فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو خون کی نالیوں نومولود کی آنکھوں کیلئے ضروری ہیں 3) ماں کا دودھ بچے کو اسہال ، سانس کی بیماریوں ، دماغ کی جھلی میں سوجھن اور کانوں کے تعدیہ سے محفوظ رکھتا ہے ، ماں کا دودھ ڈھیروں اقسام کی الرجی سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔۔۔۔۔